27 December 2018 - 12:44
News ID: 439453
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے ملک کے حکمرانوں کے طرز عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ عوام کے حق میں سچے رہیں اور اگر خدمت کا ارادہ نہیں رکھتے تو کم از کم ان کے زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں کثیر طلاب کی شرکت میں منعقد ہوا ، ملک کے حکمراں کو عوام کے ساتھ صادق رہنے کی تاکید کی اور کہا: عوام بیدار اور ہوشیار ہیں ، حکمراں اگر خدمت کا جزبہ نہیں رکھتے تو کم از کم ان کے زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملک کا ذمہ دار طبقہ عوام سے ایسا وعدہ نہ کرے جس پر عمل نہیں کرسکتا، کہا: حکمراں نے اعلان کیا تھا کہ ایٹمی معاھدہ سے تمام مشکلات ختم ہوجائیں گی مگر عوام اسے بہتر جان چکی ہے کہ یہ بات غلط تھی کیوں کہ ایٹمی معاھدہ سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ایٹمی معاھدہ سے ملک کی مشکلات حل نہ ہوئیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ کہتے ہوئے کہ FATF، انقلاب اسلامی کو چوٹ پہونچانے کے لئے مغربی ، عبری ، عربی اور سامراجی پروگرام ہے کہا: ہم مغربی دنیا کی ایران سے دشمنی کے شاھد رہے ہیں اس کے باوجود کہ بعض افراد مغرب سے معاھدہ کرنے کو تیار ہیں ، اگر یہ معاھدہ ہوگیا تو ایک بار پھر ہم ایٹمی معاھدہ کی سرنوشت سے روبرو ہوں گے ، FATF ایران میں گھسنے کا مغربی پروجیکٹ ہے لہذا اس کے مقابل سکوت اور خاموشی بے معنی ہے ۔

انہوں نے ملک کے بعض حکمراں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اگر قوم کی خدمت نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم ان کے زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں اور جاں لیں کہ علماء اور حوزہ علمیہ قم بیدار و ہوشیار ہے ۔

حوزہ علمیہ میں درس خارج کے استاد نے آخر میں مطالبہ کیا کہ نھج البلاغہ حوزہ علمیہ کے دروس کا حصہ قرار دیا جائے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬